Time 16 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی میں آج صبح درجہ حرارت کتنا رہا؟ اعداد و شمار جاری

آج سندھ بھر میں سب سے کم درجہ حرارت مٹھی میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
آج سندھ بھر میں سب سے کم درجہ حرارت مٹھی میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات  نےکراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج سندھ بھر میں سب سے کم درجہ حرارت مٹھی میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا جب کہ چھور میں 1.5، سکھر اور موہن جو دڑو میں 1.8، پڈعیدن 2، ٹنڈو جام 3، دادو 4، شہید بے نظیر آباد 4.5، بدین 5.5، حیدرآباد 4.5 اور ٹھٹھہ میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کو کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 6.5 سینٹی گریڈ رہا جہاں میٹ کمپلیکس پر 7.2، جناح ٹرمینل 7.6، پی اے ایف بیس مسرور اور پی اے ایف بیس فیصل پر 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :