پنجاب میں شدید دھند: لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں پروازوں کا شیڈول متاثر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے لاہور ملتان اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر  پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شدید دھندکی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ 6000 میٹر ہے۔

پرواز پی اے 475 کی ریاض سے لاہور آمد دوپہر 12:20 کے بجائے شام 07:20 تک مؤخر کی گئی ہے۔

پرواز  پی اے411 کی دبئی سےلاہور آمد رات 09:10 کے بجائے کل صبح 03:15 بجے تک مؤخر کی گئی ہے۔

پرواز پی اے 410 کی لاہور سے دبئی روانگی دوپہر 01:10 کے بجائے رات 08:20 تک مؤخر کردی گئی ہے۔

دبئی سے نجی ائیرلائن کی پرواز پی ای 411 تاخیرکا شکار ہوئی، نجی ائیرلائن کی کراچی سے لاہور روٹ کے اپ ڈاؤن کی پروازیں پی اے 405 اور پی اے 406 منسوخ کی گئیں۔

جدہ سے سعودی ائیرلائن کی لاہور آمدکی پرواز ایس وی 738 اور روانگی کی پرواز ایس وی 739 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

فیصل آباد ائیرپورٹ پر بھی حد نگاہ 5000 میٹر ہونے کی وجہ سے لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری ہوئی جس بناء پر کراچی سے فیصل آباد کے لیے  پی آئی اے کی پرواز  پی کے 340 اور پی کے 341 منسوخ کردی گئیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملتان ائیرپورٹ پر حدنگاہ 4000 میٹر رہا، موسمی خرابی کے باعث ملتان سےکراچی کے لیے پی آئی اے پرواز  پی کے 330 اور پی کے 331 تاخیر کا شکار ہوئی۔

ملتان جدہ  روٹ پر قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 739 اور ایس وی 740 بھی تاخیرکا شکار ہوئی۔

مزید خبریں :