12 دسمبر ، 2012
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقیاتحادٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی مختیار گھمن جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول سعید آباد تھانے میں تعینات تھا اور اسے موٹر سائیکل پر تھانے جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ ایک اور واقعے میں کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں نامعلوم افراد نے کلینک پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر زبیر نامی شخص کو قتل کردیا۔بنگالی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شیخ فیروز کے مطابق ڈاکٹر زبیر بنگالی ایکشن کمیٹی ، یوتھ ونگ کے جوائنٹ سیکریٹری تھے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کے بعد مشتعل افراد نے پتھراوٴ کرکے سڑک بلاک کردی۔