کاروبار
12 دسمبر ، 2012

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،برآمدکندگان کے آرڈر ہاتھ سے نکلنے لگے

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،برآمدکندگان کے آرڈر ہاتھ سے نکلنے لگے

کراچی…گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری ہے ،جبکہ لاہور میں تین روز سے ٹرک سڑکوں پر نہیں آرہے، رسد کا نظام مفلوج ہونے کے باعث برآمدی آرڈر زہاتھوں سے نکلے جارہے ہیں جس سے معیشت کو کروڑں ڈالر کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔مال بردار گاڑی مالکان کی ہڑتال سے معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے گزشتہ 11 روز سے ٹرک سڑک پر نہ آنے کے باعث درآمد و برآمد معطل ہو کر رہ گئی ہے۔چاول کے برآمد کنندگان کہتے ہیں کہ سندھ و پنجاب سے یومیہ 1200 ٹرک بندرگاہ کا رخ کرتے تھے لیکن ہڑتال کے باعث سب کچھ ٹھپ پڑا ہے۔کینو کے برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک فروخت کے لیے کینو سے بھرے 700 کنٹینر زاپنی منزل پر پہنچنے کے منتظر ہیں۔ٹیکسٹائل کے ایکسپورٹرز کا کہنا ہے برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے سیاب تک 20 ارب روپے کا خسارہ ہو چکا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث برآمدات متاثر ہونے سے اربوں روپے کے موجودہ نقصان کے علاوہ غیر ملکی خریداروں کے ہمیشہ کے لیے ہاتھ سے نکل جانے کا بھی خدشہ ہے۔

مزید خبریں :