پاکستان
12 دسمبر ، 2012

جعلی ڈگری:عدم حاضری پر ناصر شاہ ،شمع پروین مگسی کے وارنٹ جاری

جعلی ڈگری:عدم حاضری پر ناصر شاہ ،شمع پروین مگسی کے وارنٹ جاری

کوئٹہ …کوئٹہ میں ایڈیشنل سیشن جج فائیو کی عدا لت نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ناصر شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی شمع پروین مگسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج فائیو کی عدالت کے جج نوروز خان ہوتک نے ارکان اسمبلی کے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہونے پرپیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کے رکن سید ناصر شاہ اورصوبائی اسمبلی کی رکن بیگم شمع پروین مگسی کے قابل ضمانت وارنٹ گر فتاری جاری کر دیئے۔

مزید خبریں :