Time 20 جنوری ، 2023
پاکستان

حیدرآباد میں فائرنگ، سندھ یونیورسٹی کی بس کا ڈرائیور جاں بحق، واقعہ آنر کلنگ قرار

واقعے میں بس پر فائرنگ نہیں کی گئی، ڈرائیور جب بس کو روک کر ہوٹل پر پانی پینے کے لیے نیچے اترا تو ملزمان نے گولیاں چلائیں: پولیس/ فائل فوٹو
واقعے میں بس پر فائرنگ نہیں کی گئی، ڈرائیور جب بس کو روک کر ہوٹل پر پانی پینے کے لیے نیچے اترا تو ملزمان نے گولیاں چلائیں: پولیس/ فائل فوٹو

حیدرآباد: پولیس نے سندھ یونیورسٹی کے بس ڈرائیور کی فائرنگ سے موت کو آنر کلنگ قرار دیدیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق حیدرآباد کے بلدیات تھانے کی حدود میں سٹی گیٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں  موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے سندھ یونیورسٹی کی بس کے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جس کی شناخت 50 سالہ غلام علی کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے میں بس پر فائرنگ نہیں کی گئی، ڈرائیور جب بس کو روک کر ہوٹل پر پانی پینے کے لیے نیچے اترا تو ملزمان نے گولیاں چلائیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

 امجد شیخ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ واقعہ خاندانی تنازع اور غیرت پر قتل کا ہے، ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :