پاکستان
12 دسمبر ، 2012

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 6 ماہ کی توسیع

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 6 ماہ کی توسیع

اسلام آباد…حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے 31 دسمبر2012 کی ڈیڈ لائن میں مزید 6 ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے پراسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیر اعظم نے تمام افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، اور اس حوالے سے وفاقی وزیر سیفران کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ یواین ایچ سی آر،متعلقہ صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

مزید خبریں :