کھیل
Time 22 جنوری ، 2023

ہارون رشید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرکی ذمہ داری ملنے کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ہارون رشید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرکی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے کل پریس کانفرنس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کی پریس کانفرنس میں قومی سلیکشن کمیٹی اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے اعلانات کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرکی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے عارضی طور پر عہدہ سنبھالنے والے شاہد آفریدی کے بعد اب قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے سربراہ کا اعلان کیا جانا ہے۔

مزید خبریں :