کاروبار
13 دسمبر ، 2012

قرض کی ری شیڈول کیلئے آئی ایم ایف کو درخواست دیئے جانے کا امکان

قرض کی ری شیڈول کیلئے آئی ایم ایف کو درخواست دیئے جانے کا امکان

اسلام آباد… روپے کی گرتی ہوئی قدر کو دیکھتے ہوئے حکومت آئی ایم ایف کو تقریباً تین ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول کرانے کی درخواست دے سکتی ہے۔وزارت خزانہ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول کراسکتا ہے۔ ری شیڈول نہ کرایا گیا تو یہ تین ارب ڈالر آئی ایم ایف کو آیندہ 18 ماہ میں واپس کیے جانے ہیں، جس سے زرمبادلہ ذخائر پر دباوٴ پر سکتا ہے۔ اگر مجوزہ منصوبے کے تحت ، قرض ادائیگی کی مدت میں رعایت لی گئی تو، اس سے زرمبادلہ ذخائر محفوظ رہ سکیں گے۔ جانا ہے۔ قرض کی واپسی میں مہلت سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباوٴ میں کمی آسکے گی۔وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ نے جیو نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف معاملات میں جلد بازی کی نہیں ذمہ داری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کی بات چیت کے لیے بے چین نہیں۔ دورہ امریکا میں آ ئی ایم ایف کے اعداد و شمار میں درستگی نہیں تھی اور آئی ایم ایف کو درست اعداد و شمار دیئے۔ پچھلی حکومت میں روپے کو مصنوعی روکنے سے نقصان ہوا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی سنچری کرانے والے سٹے باز اب تک کامیاب نہیں ہوسکے۔ مسئلہ آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونا ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف سے قرض کی ادائیگی ری شیڈول کراسکتا ہے۔

مزید خبریں :