دنیا
Time 25 جنوری ، 2023

نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم کرس ہپکنز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم کرس ہپکنز نے عہدے کاحلف اٹھالیا،  وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے گزشتہ ہفتے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران لیبر پارٹی کے کرس ہپکنز کو ملک کی قیادت کے لیے متفقہ حمایت ملی،  اس سےقبل انہیں تعلیم، پولیس اور عوامی خدمت کے قلمدان مل چکے ہیں۔

 کرس ہپکنز نیوزی لینڈ کے 41 ویں وزیر اعظم ہیں۔

وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کرس ہپکنز کا کہناہے کہ رہن سہن کے اخراجات ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہوں گے، گھریلو بجٹ کو بڑھایا جا رہا ہے اور ہمیں اس میں مدد کرنے کے لیے جتنا ممکن ہو سکے کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

42 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے کہا تھا کہ میں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا میرے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے لیکن اب اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایسا نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :