دلچسپ و عجیب
13 دسمبر ، 2012

امریکا: پالتوپرندوں کیلئے تیار کردہ دلچسپ روبوٹک سواری

امریکا: پالتوپرندوں کیلئے تیار کردہ دلچسپ روبوٹک سواری

نیویارک …این جی ٹی …دنیا بھر میں انسان کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حامل مختلف روبوٹس متعارف کر وائے جارہے ہیں لیکن امریکا میں انسانوں کے بعد پالتو پر ندوں کیلئے بھی ایک منفرد روبوٹک سواری تیار کی گئی ہے۔Bird Buggy نامی اس روبوٹک گاڑی کو خصوصی طور پریونیورسٹی آف فلوریڈا کے ایک انجینئرنگ کے اسٹوڈنٹ نے تیار کیا ہے جسے طوطے کسی کی مدد کے بغیر اپنی چونچ کے ذریعے چلاتے ہیں۔ جدید کیمرے اور سینسرز لگی اس برڈ بگی کی ایک اور خوبی یہ بھی ہے کہ جب اس کے اوپر سے طوطا اڑ کر چلا جاتاہے تو یہ گاڑی آٹومیٹک نظام کے تحت خود چل کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جاتی ہے۔

مزید خبریں :