Time 27 جنوری ، 2023
پاکستان

لاہورہائیکورٹ نے احمد اویس کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پربحال کردیا

عدالت نے نگران حکومت کا ایڈوکیٹ جنرل کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا— فوٹو:فائل
عدالت نے نگران حکومت کا ایڈوکیٹ جنرل کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا— فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے احمد اویس کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پربحال کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے احمد اویس کی بحالی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے نگران حکومت کا ایڈوکیٹ جنرل کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا اور انہیں عہدے پربحال کردیا۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو 30 جنوری صبح 10بجے کیلئے نوٹس جاری کردیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نگران حکومت نے پی ٹی آئی دور حکومت میں تعینات ہونے والے احمد اویس کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

مزید خبریں :