13 دسمبر ، 2012
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال بالآ خر اختتام پذیر ہوگئی۔58روز سے ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں مریض اور ان کے لواحقین ذہنی اذیت کا شکار رہے۔ ڈاکٹروں نے اپنے ساتھی ڈاکٹر کے اغوا کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کر رکھی تھی۔ جب ان کے خلا ف مقدمات قائم کیے گئے،انھیں گرفتار کیا گیا اور ان کی معطلی اور رہائشگاہیں خالی کروانے کے نوٹس جاری کیے گئے تومعاملا ت ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے تاہم برف تب پگھلی جب گزشتہ روز گورنر بلوچستا ن نواب ذوالفقار علی مگسی کی جانب سے ڈاکٹروں کی برطرفی کا بل واپس کیا گیا۔