14 دسمبر ، 2012
کراچی…انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپیہ مسلسل گراوٹ کاشکار ہے،ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 97 روپے 68 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق خام تیل کی درآمد کنندگان کی جانب سے امریکی ڈالر کی طلب میں اضافے کے علاوہ روپے کی گرتی ہوئی قدر بھی ڈالر کی خریداری کا باعث بن رہی ہے۔انٹر بینک میں روپے کی کم ہوتی قدر کے اثرات اوپن مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے جہاں ایک ڈالر 10 پیسے اضافے سے 98 روپے 40 پیسے کی سطح پر آگیا۔ماہرین کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے زخائر میں مسلسل کمی روپے کو کمزور کررہی ہے۔رواں مالی کے آغاز سے ایک ڈالر کی قدر میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ۔