14 دسمبر ، 2012
کراچی…اسٹیٹ بینک کی جانب سے 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی جاسکتی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا۔ حالیہ طور پر شرح سود 10 فیصد کی شرح پرموجود ہے۔ جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے آج اعلان کی جانے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں تقریباً 50 سے 100 بیسس پوائنٹس کی کمی متوقع ہے۔ نومبر کے مہینے میں ملک میں مہنگائی کی شرح 6 عشاریہ 9 فیصد کی سطح دیکھی گئی، جو مہنگائی کے اعدادوشمار کے حوالے تقریباً 32 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔