06 فروری ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے مطالبے پرآل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی تاریخ اور مقام تبدیل کردیا گیا۔
دہشت گردی کے مسئلے پر اے پی سی اب 7 کے بجائے 9 فروری کو وزیراعظم ہاؤس کے بجائے صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔
ایجنڈے میں دہشت گردی کے مسئلے کے حل اور معاشی مسائل شامل ہیں۔ عسکری قیادت دہشت گردی کی حالیہ لہر پراجلاس کو بریفنگ دے گی،کانفرنس میں درپیش چیلنجز کےلیے مشترکہ حکمت عملی مرتب ہوگی اور دہشت گردی سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی۔
حکومت معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکنامک روڈمیپ پیش کرے گی جبکہ وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لے گی۔