Time 08 فروری ، 2023
پاکستان

وفاقی کابینہ میں مزید 5 نئے معاونین کا اضافہ، ارکان کی تعداد 83 ہوگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کے 5  نئے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 83  ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصرشیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پانچوں معاونین خصوصی بغیر کسی تنخواہ و مراعات کے کام کریں گے، پانچوں معاونین خصوصی کا عہدہ  وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

5 نئے معاونین کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 38 ہوگئی ہے جب کہ کابینہ ارکان کی کل تعداد 83 ہوگئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وزراء، 7 وزرائے مملکت، 38 معاونین خصوصی اور 4 مشیر شامل ہیں۔

مزید خبریں :