15 دسمبر ، 2012
پشاور…پشاور ائرپورٹ پر راکٹ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، خیبر ٹیچنگ اسپتال اسپتال انتظامیہ کے مطابق اور پانچ افراد کی لاشوں کے علاوہ اب تک 30زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔جیونیوز کے نمائندے نعمان خان کے مطابق ائرپورٹ کے اندر تین دھماکے ہوئے ہیں، اور ائرپورٹ کے اندر آپریشن جاری ہے۔ائرپورٹ کو سیل کردیا گیا ہے،راکٹ حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،اور اردگر دکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ ائرپورٹ کی دیواریں بھی گر گئی ہیں،جائے حملہ پر بجلی موجود ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،امدادی ٹیموں کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔اور لوگوں کو وہاں جانے سے روک دیا گیا ہے۔جیو نیوز کے نمائندے آفتا احمد کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم سمت سے راکٹ داغے گئے ہیں۔ فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔پولیس ائیرپورٹ کے دیواروں کے ساتھ بھاری تعداد میں متعین ہے۔ ائیرپورٹ کے قریب رہنے والے اپنے گھروں کے اندر محصور ہیں ۔ اور پورے شہر میں ہو کا عالم ہے اور سناٹا ہے