12 فروری ، 2023
ڈزنی نے ٹوائے اسٹوری، فروزن اور زوٹوپیا کی سیکوئلز پر کام شروع کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈزنی کے سی ای او باب ایگر نے اپنے انٹرنیٹ ہاؤس کو دوبارہ بڑھانے کیلئے ڈزنی کی مشہور فلم ٹوائے اسٹوری، فروزن اور زوٹوپیا کے سیکوئلز بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔
سی ای او باب ایگر کا کہنا ہے کہ دی والٹ ڈزنی کمپنی ایک اسٹریٹجک تبدیلی سے گزر رہی ہے جس میں 7 ہزار نوکریاں ختم کرنے سمیت بنیادی برانڈز اور فرنچائزز پر نئی توجہ شامل ہے۔
ٹوائے اسٹوری ڈزنی کے لیے ایک طویل عرصے سے فلم فرنچائز ہے اور اس فلم کی پہلی ریلیز1995 میں ہوئی تھی اور اس فلم نے 1996 میں اسپیشل اچیومنٹ اکیڈمی ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔
اس کے علاوہ ٹوائے اسٹوری 4، 2019 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے سال 2020 میں 2 اینیمیٹڈ فلم آسکر ایوارڈ جیتے تھے جب کہ ٹوائے اسٹوری 3 نے بیسٹ اینیمیٹڈ فیچر اکیڈمی ایوارڈ کو 2011 میں اپنے نام کیا تھا۔
ادھر فلم فروزن 2013 میں ریلیز ہوئی اور فلم نے 2014 میں اکیڈمی ایوارڈ فار بیسٹ اینیمیٹڈ فیچر کا ایوارڈ جیتا۔
دوسری جانب ٹوائے اسٹوی اور فروزن کی طرح ابھی تک زوٹاپیا کی کو ئی سیکوئل فلم نہیں بنی، زوٹوپیا 2016 میں ریلیز ہوئی جب کہ 2017 میں فلم نے اکیڈمی ایوارڈ فار بیسٹ اینیمیٹڈ فلم کا انعام جیتا تھا۔