18 فروری ، 2023
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں جیت تو ملتان سلطانز کی ہوئی لیکن مداحوں سمیت کمنٹیٹرز کے دل زلمی کے صائم ایوب نے جیتے۔
سلطانز کی جانب سے دیے گئے 211 کے ہدف کے تعاقب میں زلمی کی پہلی وکٹ بابراعظم کی گری جنہیں احسان اللہ نے آؤٹ کیا، بابر کی جگہ 20 سالہ صائم ایوب آئے جنہوں نے 37 گیندوں پر 53 رنز اسکور کیے۔
اپنی اننگز میں صائم نے جس طرح کے کلاسی اور خوبصورت شاٹس کا انتخاب کیا، صرف صارفین ہی نہیں بلکہ کمنٹیٹرز بھی ان کے گرویدہ ہوگئے جن میں وقار یونس بھی شامل تھے۔
اس کے علاوہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'محمد حارث اور صائم ایوب مستقبل میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اوپنرز ہوں گے'۔
صائم کی بیٹنگ کے بعد ناصرف وہ بلکہ سعید انور بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
صائم ایوب کے بغیر دیکھے مارے گئے چھکے کی ویڈیو بھی ٹوئٹر پر زیر گردش ہے جس پر وقار یونس بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
آئیے کچھ دیگر تبصرے ملاحظہ کرتے ہیں: