18 فروری ، 2023
کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں حملے کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے بند حالت میں موبائل فون ملا ہے، حملہ آور فون پرکس سے رابطے میں تھے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ کی جیوفینسگ کرائی جائےگی، موبائل فون کی اسکرین ٹوٹی ہوئی ہے، ممکنہ طور پر خودکو دھماکے سے اڑانے والے دہشت گرد کے پاس بھی فون تھا۔
تفتیشی حکام نے بتایا ہےکہ حملہ آوروں کے روٹ سے متعلق تفصیلات لی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کے روٹ کی مختلف سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کی گئی ہیں۔