Time 18 فروری ، 2023
پاکستان

کراچی: بیٹی نے باپ کے مبینہ قاتل کو 14سال بعد تلاش کرکے دبئی میں گرفتار کرادیا

احمد امجد نامی شہری کو 2008 میں کراچی کے علاقے میٹھادر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا: پولیس/ فائل فوٹو
احمد امجد نامی شہری کو 2008 میں کراچی کے علاقے میٹھادر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: بیٹی نے باپ کے مبینہ قاتل کو 14سال بعد تلاش کرکے دبئی میں گرفتار کرادیا۔

پولیس کے مطابق انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کراچی پولیس کی مدد سےکی اور ملزم کی کراچی منتقلی کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جارہےہیں۔

پولیس کے مطابق احمد امجد نامی شہری کو 2008 میں کراچی کے علاقے میٹھادر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ بھی میٹھادر تھانے میں ہی درج تھا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم سید تقی شاہ کو 2009 میں عدالت نے مفرور قرار دیا تھا اور  2022 میں ملزم کا قومی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :