Time 21 فروری ، 2023
کھیل

بھارت سے مسلسل دو شکستوں کے بعد آسٹریلیا کو ایک اور دھچکا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم مارچ کو شروع ہوگا/ فائل فوٹو
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم مارچ کو شروع ہوگا/ فائل فوٹو

 بھارت سے  ٹیسٹ سیریز میں  مسلسل 2   شکستوں کے بعد  آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو  ایک اور  دھچکا لگا ہے۔

 کرکٹ آسٹریلیا کےمطابق آسٹریلوی ٹیم کے  ڈیوڈ وارنر کہنی میں انجری کے باعث بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کنکشن کا شکار ہو کر دہلی ٹیسٹ کے دوسرے روز  باہر ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی جگہ میتھیو رنشا کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو محمد سراج کی پہلی اننگز میں ایک گیند ہیلمٹ پر اور ایک گیند بازو پر لگی تھی جس کے بعد کروائے گئے ایکسرے میں انہیں فریکچر بتایا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ فریکچر کے باعث اب ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور وہ وطن واپس روانہ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جوش ہیزل ووڈ بھی فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جب کہ کپتان پیٹ کمنز فیملی میں بیماری کے باعث وطن واپس جاچکے ہیں۔

آسٹریلیا اور بھارت  کے درمیان تیسرا  اور آخری ٹیسٹ یکم مارچ کو شروع ہوگا۔

مزید خبریں :