22 فروری ، 2023
بون میرو ٹرانسپلانٹ کی بدولت دنیا میں ایچ آئی وی کا تیسرا مریض صحت یاب ہونے لگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فرانس میں ایچ آئی وی مریض نے ایک ڈونر سے بون میرو حاصل کیا۔
ماہرین کے مطابق یہ علاج پیچیدہ، خطرناک اور مہنگا ضرور ہے لیکن ایچ آئی وی سے نجات کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فرانس سے پہلے 2016 میں لندن اور2007 میں برلن میں بھی بون میروٹرانسپلانٹ کے ذریعے علاج کیا جا چکا ہے۔