Time 22 فروری ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن معطل کرنےکا تحریری فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی (ایم این ایز) کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا حکم معطل کرنےکا  تحریری فیصلہ  جاری کر دیا۔

تحریری فیصلےکے مطابق لاہور ہائی کورٹ صرف پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ایم این ایز کا کیس سنے گی، حکم امتناع بھی پنجاب کے ایم این ایز کے لیے ہوگا جب کہ  دیگر  صوبوں کے ایم این ایز متعلقہ ہائی کورٹس سے رجوع کرسکتے ہیں۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ 

فیصلے کے مطابق 70 ایم این ایزکے کیس سے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبو ں کے ایم این ایز کے نام کیس سے خارج ہوں گے، صرف پنجاب کے حلقوں میں ضمنی الیکشن کا عمل معطل رہےگا۔

خیال رہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے 70  ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنےکے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :