24 فروری ، 2023
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر حملے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں جس کے بعد ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج ہونے کا فیصلہ سنایا۔
فیصلے کے بعد شبیر گجر سمیت تمام ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے۔ اس دوران عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو تفتیشی رپورٹ پیش کی جس میں ملزمان کو قصور وار قرار دے کر ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔
ملزمان شبیرگجر،خالد گجر،طارق فاروق اورعدیل محمود پر تھانہ سٹی رائیونڈ میں پولیس پرحملے اور اقدام قتل سمیت4 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔