پاکستان
18 دسمبر ، 2012

بلوچستان:کوئٹہسمیت دیگر علاقوں میں دوسرے روز بھی مطلع ابر آلود

بلوچستان:کوئٹہسمیت دیگر علاقوں میں دوسرے روز بھی مطلع ابر آلود

کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی مطلع ابر آلود ہے ، جس کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔کوئٹہ اور گرد نواح میں گزشتہ روز بارشوں کا سلسلہ دو روز کے وقفے کے بعد شروع ہوا تھا، آج بھی وادی میں مطلع ابر آلود ہے جس کے نتیجے میں سردی کی شدت برقرار ہے، صوبے کے شمال مغربی حصوں میں بھی مطلع ابر آلود ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مکران،ژوب،قلات،نصیر آباد،سبی اور کوئٹہ ڈویژن میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ، ژوب اور قلات کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :