18 دسمبر ، 2012
لاہور …لاہور کے علاقے باٹا پور میں اراضی کے تنازع پردو گروپوں میں فائرنگ کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق گاوٴں ڈگرائے کلاں میں اراضی کے تنازعہ پرغلام رسول اور شاکو گروپ کے درمیان تنازع چل رہا تھا،غلام رسول گروپ نے قبضہ کر رکھا تھا کہ شوکت عرف شاکو گروپ نے حملہ کر دیا،دونوں طرف سے اندھا دھند فائرنگ ہوئی جس میں دونوں گروپوں کا ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔ہلاک ہونے والوں میں امانت اور شوکت شامل ہیں،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔