18 دسمبر ، 2012
نئی دلی… دلی میں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑرہی ہے ،بھارتی دارالحکومت دلی میں دل دہلادینے والی اجتماعی جنسی زیادتی کا چلتی بس میں پیش آیا، 23 سالہ پیرا میڈیکل کی طالبہ دلی کے صفدرجنگ اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ، ڈاکٹر ز کا کہناہے کہ بری طرح سے زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہے ، جسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے، پولیس نے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔