پاکستان
18 دسمبر ، 2012

گلگت میں فائرنگ کے واقعات،2افراد ہلاک،کشیدگی پھیل گئی

گلگت میں فائرنگ کے واقعات،2افراد ہلاک،کشیدگی پھیل گئی

گلگت …گلگت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر میں بازار، کاروباری مراکز، اسکول اور کالج بند ہوگئے ہیں اور پولیس کا گشت بڑھادیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ویٹرنری اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریور ویو روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر کے بازار ، تجارتی مراکز، اسکول اور کالج بند ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف 12 دسمبر کو طلبہ گروپوں میں ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے زخمی طالب علم بھی دم توڑ گیا۔ 12 دسمبر کو فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور7زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :