پاکستان

ملیر میں بچی کو زیادتی کرکے قتل کرنے والا ملزم اس کا پڑوسی نکلا

کراچی: پولیس نے ملیر کے علاقے بن قاسم میں  بچی کو اغوا کرکے زیادتی اور اسے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر حسن سردار کے مطابق گرفتار ملزم انتظار مقتولہ بچی کا پڑوسی اور پیشے کے لحاظ سے رنگ ساز ہے جس نے بچی کو بہلا پھسلا کر اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم کے ساتھی اللہ رکھا نے لاش ٹھکانے لگانے میں انتظار کی مدد کی۔ 

پولیس کے مطابق واردات کے بعد 24 گھنٹوں سے کم وقت میں مرکزی ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کیا گیا ہے، مرکزی ملزم انتظار پنجاب کے شہر وہاڑی کا رہائشی ہے اور کراچی میں رنگ سازی کے کام کی وجہ سے رہائش پذیر ہے۔

دوسری جانب بچی کے والد نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

مزید خبریں :