پاکستان

کراچی: مردم شماری کے دوران موبائل چِھننےکی جھوٹی اطلاع پر عملےکا رکن گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے لانڈھی میں مردم شماری کے دوران عملے سے  موبائل چھیننے کی اطلاع  جھوٹی نکلی۔

پولیس کے مطابق جھوٹی اطلاع دینے پر مردم شماری عملےکے رکن شعیب کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہےکہ ملزم نے گزشتہ روز مردم شماری کےدوران موبائل فون چھیننےکی اطلاع  دی تھی، ملزم شعیب نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔


مزید خبریں :