18 دسمبر ، 2012
پشاور …پشاور ائیرپورٹ اور پاوکہ میں آپریشن کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پشاورائیربیس حملہ اور پاوکہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد دس سے زیادہ ہوسکتی ہے، جو تین گاڑیوں میں ائیرپورٹ پہنچے۔ دہشت گرد وں نے تین اطراف سے حملہ کیا، جن کا مقصد ائیرپورٹ پر لمبے عرصے تک قبضہ کرنا تھا۔ دہشت گردوں نے ایک مقام پر انٹی ٹینک مائین سے حملہ کیا،تاہم دیوار نہ توڑ سکے، جس کے بعد کار سے دھماکا کیاگیا۔ پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے پاس اورین انجکشن، کھجوریں اور پانی کی بوتلیں موجود تھیں۔ واقعات کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتہ بعد تیار کی جائے گی۔