Time 05 مارچ ، 2023
کھیل

پاک افغان ٹی 20 سیریز : عماد ، اعظم اور اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنے کا امکان

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی، پاکستان ٹیم 23 مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی—فوٹو: فائل
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی، پاکستان ٹیم 23 مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی—فوٹو: فائل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان آئندہ کچھ روز میں کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان اور افغانستان بورڈز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور اگلے چند روز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی، پاکستان ٹیم 23 مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی، ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ہفتے کے دروان مکمل کر لی جائے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز بیک ٹو بیک کھیلے جائیں گے ، اس کے علاوہ قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کے لیے مشاورت بھی شروع کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کچھ نئے چہروں کو شامل کرنے کا امکان ہے جب کہ بعض کو آرام دیا جا سکتا ہے، آل راونڈر عماد وسیم ، اعظم خان اور اسامہ میر کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں عبوری کوچنگ اسٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا۔

مزید خبریں :