Time 15 ستمبر ، 2022
پاکستان

پاکستان نے کرکٹ میچ کے دوران بدتمیزی کا معاملہ افغانستان کے سامنے اٹھا دیا

افغانستان سے سرحد پار حملے میں 3جوان شہید ہوئے، افغان انتظامیہ ایسے واقعات کا سدباب کرے کی: ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو فائل
افغانستان سے سرحد پار حملے میں 3جوان شہید ہوئے، افغان انتظامیہ ایسے واقعات کا سدباب کرے کی: ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو فائل

پاکستان نے سرحد پار سے حملوں اور کرکٹ میچ کے دوران بدتمیزی اور مار پیٹ کے واقعات کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھا دیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحد پار  سے ہونے والے حملے میں 3 جوانوں کی شہادت کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے، ہم نے واضح کیا ہے کہ افغان انتظامیہ ایسے واقعات کا سدباب کرے اور مستبقل میں ایسے واقعات کا دوبارہ نہ ہونےکو یقینی بنائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ میچ کے دوران بدتمیزی اور مارپیٹ کے واقعات پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر ممالک کے دوست عوام کے درمیان ایسے واقعات کی گنجائش نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی فلیش اپیل 160 ملین ڈالرز کی تھی، فلیش اپیل کے جواب میں اس اپیل کے 70فیصد کے قریب امداد کے اعلانات کیے گئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امداد مختلف طریقوں،کیش، براہ راست اقوام متحدہ کو اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :