آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری رواں ہفتے ہوجائے گی: وزارت خزانہ کے حکام کی تصدیق

آئی ایم ایف کو 30 جون 2023 تک دوست ملکوں سے ملنے والی فنڈنگ کی تصدیق کروا دی گئی ہے، اپریل کے پہلے ہفتے میں رقم ملنے کا امکان ہے— فوٹو: فائل
آئی ایم ایف کو 30 جون 2023 تک دوست ملکوں سے ملنے والی فنڈنگ کی تصدیق کروا دی گئی ہے، اپریل کے پہلے ہفتے میں رقم ملنے کا امکان ہے— فوٹو: فائل

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی رواں ہفتے منظوری کا امکان ہے جس کی تصدیق وزارت خزانہ کے حکام نے کردی ہے۔

اسٹاف لیول معاہدہ ہوتے ہی آئی ایم ایف مشن پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

اپریل کے پہلے ہفتے میں ایگزیکٹو  بورڈ  سے منظوری اور  فوری رقم ملنے کا امکان ہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کو 30 جون 2023 تک دوست ملکوں سے ملنے والی فنڈنگ کی تصدیق کروا دی گئی ہے۔ 

آئی ایم ایف عالمی مالیاتی اداروں سے ہونے والی فنڈنگ کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر مکمل عمل درآمد ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ آج آئی ایم ایف کے کہنے پر کابینہ نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں :