دلچسپ و عجیب
22 فروری ، 2012

نظام شمسی سے باہردریافت سیارے میں پانی کی موجودگی کاانکشاف

نظام شمسی سے باہردریافت سیارے میں پانی کی موجودگی کاانکشاف

واشنگٹن … امریکی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ نظام شمسی سے باہر دوہزارنومیں دریافت کیے گئے ایک سیارے میں بڑی مقدار میں گرم پانی کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔نظام شمسی سے باہر یہ سیارہ جسے GJ 1214b کانام دیا گیا ہے جسامت میں زمین سے بڑاہونے کے سبب سپرارتھ قرار دیا جاتا ہے۔دوہزاردس میں ایک مشاہدے میں اس سیارے میں پانی کی موجودگی کے شواہد ملے تھے۔ہبل کی فلکی دوربین سے کیے گئے نئے مشاہدات سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس سیارے کے حجم کا بڑا حصہ گرم پانی پر مشتمل ہے۔سیارے کا درجہ حرارت دوسوبتیس ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے ،ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر فلکیات کے مطابق یہ ایک منفرد سیارہ ہے جس کی اب تک دریافت ہوئے سیاروں میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

مزید خبریں :