’اے سی کا کپڑا ٹی وی پر ڈالو’: عدنان صدیقی نے چاند نظر آنے کے بعد ویڈیو شیئر کردی

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور بروز جمعرات 23 مارچ کو پہلا روزہ ہو گا— فوٹو: فائل
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور بروز جمعرات 23 مارچ کو پہلا روزہ ہو گا— فوٹو: فائل

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور بروز جمعرات 23 مارچ کو پہلا روزہ ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوا جس میں طویل مشاورت اور شہادتوں کی تصدیق کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر اداکار عدنان صدیقی نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عدنان صدیقی صوفے پر بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے ہیں اور ایک شخص بھاگتا ہوا  ان کے پاس آتا ہے اور چاند نظر آنے کی خوشخبری دیتا ہے۔

اس پر عدنان صدیقی فوری طور پر اٹھتے ہیں اور میز پر رکھی ہوئی ٹوپی اٹھاکر پہنتے ہیں اور اپنے نوکر کو آواز دے کر کہتے ہیں کہ ’اے سی کا کپڑا ٹی وی پر ڈالو۔‘

بعد ازاں وہ اپنے دیکھنے والوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ سب لوگوں کی عبادتوں کو قبول کرے۔

مزید خبریں :