پاکستان
20 دسمبر ، 2012

سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جا ری،پولنگ 7 جنوری کو ہو گی

سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جا ری،پولنگ 7 جنوری کو ہو گی

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے صلاح الدین ڈوگر اور ولی محمد بادینی کے انتقال سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے،پولنگ 7 جنوری کو ہو گی ۔پیپلز پارٹی کے ملک صلاح الدین ڈوگر پنجاب اور مسلم لیگ ق کے ولی محمد بادینی بلوچستان سے جنرل نشست پر سینیٹرز منتخب ہوئے تھے،دونوں نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی 21 اور 22 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے،جبکہ پولنگ 7 جنوری کو صبح 9 بجے سے چار بجے تک متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی ، ارکان صوبائی اسمبلی ووٹ ڈالیں گے۔

مزید خبریں :