21 دسمبر ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی… سچ کہتے ہیں کہ شو ق کا کو ئی مو ل نہیں ۔امریکہ کی ایک خا تون Wolbert کو بچپن ہی سے جل پر ی بننے کا شو ق تھااور بالا آ خر انہوں نے اپنا یہ شو ق جل پر ی جیسا لباس تیار کر واکے پو ر ا کر لیا ہے ۔ پند رہ ہزار ڈالر مالیت کا یہ خو بصورت لباس ہا لی ووڈ کی فلمو ں میں اسپیشل ایفیکٹس دینے والے ایک ماہر نے تیار کیا ہے او ر اسے پہن کر Wolbert سترہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیر اکی کر سکتی ہیں ۔Wolbert پیشے کے لحا ظ سے ایک ماہر تیرا ک ہیں اورکئی ویڈیوز اور اشتہارات میں بھی جل پر ی کا کر دار ادا کر چکی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے اس لبا س کے ذریعے انہوں نے اپنا بچپن کا شوق پورا کر لیا ہے ۔