کھیل
Time 02 اپریل ، 2023

فخر زمان نے مسجد نبوی سے تصویر شیئر کردی

کرکٹر فخر زمان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے/ فوٹو سوشل میڈیا
کرکٹر فخر زمان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے/ فوٹو سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی  فخر زمان نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر شیئر کردی۔

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

اس وقت عمرے کی سعادت کیلئے قومی کرکٹر کپتان بابر اعظم، آل راؤنڈر فہیم اشرف سمیت فاسٹ بالر حارث رؤف اور  افتخار احمد سعودی عرب میں موجود ہیں اور  اب فخر زمان بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے اور انہوں نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اس سے قبل فاسٹ بولر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی  جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی مدینہ منورہ سے اپنی تصویر شیئر کی تھی۔

مزید خبریں :