Time 10 اپریل ، 2023
پاکستان

ملک میں جاری ساتویں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

مردم شماری میں توسیع کا اطلاق 19 شہروں پر ہو گا، متعلقہ شہروں میں مردم شماری کے عملےکو سکیورٹی فراہمی کی جائے: ترجمان ادارہ شماریات۔ فوٹو فائل
مردم شماری میں توسیع کا اطلاق 19 شہروں پر ہو گا، متعلقہ شہروں میں مردم شماری کے عملےکو سکیورٹی فراہمی کی جائے: ترجمان ادارہ شماریات۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ملک میں جاری ساتویں مردم شماری کی تاریخ میں 5 روز کی توسیع کردی گئی۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے، مردم شماری میں توسیع کا اطلاق 19 شہروں پر ہوگا، متعلقہ شہروں میں مردم شماری کے عملےکو سکیورٹی فراہمی کی جائے۔

ترجمان ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 131 اضلاع میں مردم شماری 100 فیصد مکمل ہو چکی ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مردم شماری 99 فیصد مکمل ہو چکی جبکہ سندھ میں مردم شماری کا فیلڈ ورک 98 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے ترجمان کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں مردم شماری 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے جبکہ بلوچستان میں مردم شماری 82 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :