12 اپریل ، 2023
سندھ میں بجلی کے بعد گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث شہریوں کو رمضان میں بھی سحر و افطار میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
قدرتی تیل گیس سے مالا مال صوبہ سندھ پاکستان کی مجموعی گیس کی پیداوار کا 63 فیصد گیس پیدا کرتا ہے تاہم گیس کی پیداوار کے باوجود سندھ کے باسی گزشتہ کئی ماہ سے گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے دوچار ہیں۔
رمضان المبارک میں خصوصاً سحر و افطار کی تیاری کے دوران گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر کے باعث خواتین کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ گیس کے لمبے چوڑے بلز معمول کے مطابق آرہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ وفاق سے رابطہ کرکے گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔