Time 09 اپریل ، 2023
پاکستان

سب سے زیادہ گیس پیدا کرنیوالا سندھ رمضان میں بھی گیس کی قلت کا شکار

شہر میں سینکڑوں مقامات سے گیس لیکیج کی شکایات ہیں جسے ٹھیک کرنے میں بہت سستی دکھائی جا رہی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل
 شہر میں سینکڑوں مقامات سے گیس لیکیج کی شکایات ہیں جسے ٹھیک کرنے میں بہت سستی دکھائی جا رہی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

ملک میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے سندھ میں گیس قلت ختم نہیں ہو رہی، سوئی سدرن گیس کمپنی سحر و افطار کے اوقات میں بھی گیس مہیا کرنے میں ناکام ہے۔

سمجھ نہیں آرہا کہ صرف ایک سال میں کراچی میں گیس دستیابی کی صورتحال یکدم کیوں اتنی خراب ہو گئی، اگر سوئی سدرن کا موقف ٹھیک مان لیں کہ سالانہ گیس دستیابی 8 فیصد کم ہوئی ہے تب بھی قلت 8 فیصد سے بہت زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔

صارفین کہتے ہیں کہ پتہ ہی نہیں لگ رہا آخر گیس جا کہاں رہی ہے جبکہ سوئی سدرن ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں سینکڑوں مقامات سے گیس لیکیج کی شکایات ہیں جسے ٹھیک کرنے میں بہت سستی دکھائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینکڑوں مقامات ایسے بھی ہیں کہ جہاں گیس لیکیج کی شکایات ہی درج نہیں، رمضان میں صارفین گیس نہ ہونے سے مزید مہنگائی کا دباؤ محسوس کررہے ہیں۔

اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک طرف گیس کم ہورہی ہے لیکن دوسری طرف لیکیج کا معاملہ تیزی سے حل نہیں کیا جا رہا، مزید کسر عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں کمپریسرز کے استعمال نے پوری کر دی ہے۔

مزید خبریں :