Time 19 اپریل ، 2023
پاکستان

آمدن سے زائد اثاثہ جات: احد چیمہ نے بریت کیلئے درخواست دائر کردی

احتساب عدالت نے احد چیمہ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرکے 28 اپریل کو جواب مانگ لیا/ فائل فوٹو
احتساب عدالت نے احد چیمہ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرکے 28 اپریل کو جواب مانگ لیا/ فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ نے بریت کے لیے درخواست دائر کردی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

نیب نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا ہوا ہے۔

احد چیمہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ان کے خلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آسکے لہٰذا ان کو ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔

احتساب عدالت نے احد چیمہ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرکے 28 اپریل کو جواب مانگ لیا۔

مزید خبریں :