Time 19 اپریل ، 2023
کھیل

کراچی میں امریکی قونصل خانے میں کرکٹ کا میلہ سج گیا

دوسری رمضان کرکٹ کیمپ میں صحتمند زندگی گزارنے کی اہمیت پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے گلی کوچوں میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کو پروفیشنل کھیلوں کے قوائد و ضوابط سے متعلق تربیت دی گئی/ فوٹو: امریکی قونصل خانہ
دوسری رمضان کرکٹ کیمپ میں صحتمند زندگی گزارنے کی اہمیت پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے گلی کوچوں میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کو پروفیشنل کھیلوں کے قوائد و ضوابط سے متعلق تربیت دی گئی/ فوٹو: امریکی قونصل خانہ

کراچی میں رمضان کے دوران امریکی قونصل خانے میں کرکٹ کا میلہ سج گیا جس میں کرکٹرز، صحافیوں اور کوچز کے علاوہ قونصل خانے کے امریکی ملازمین نے شرکت کرتے ہوئے کھیل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

کراچی کے امریکی قونصل خانے میں طلبہ و طالبات کو کرکٹ کی تربیت دینے کیلئے منعقدہ کیمپ کا اختتامی جشن منایا گیا، دو ہفتے تک جاری رہنے والی تربیتی کیمپ کا اختتام قونصلیٹ میں لنکن کارنرز کی دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ سے ہوا۔

فوٹو: امریکی قونصل خانہ
فوٹو: امریکی قونصل خانہ

لنکن کارنر لیاقت میموریل لائبریری اور لنکن کارنر پی اے سی سی (PACC) کے تعاون سے دوسری رمضان کرکٹ کیمپ میں صحتمند زندگی گزارنے کی اہمیت پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے گلی کوچوں میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کو پروفیشنل کھیلوں کے قوائد و ضوابط سے متعلق تربیت دی گئی جبکہ نوجوان خواتین کو مرد کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لے کر رمضان کرکٹ کی روایت سے لطف اندوز ہونے کا منفرد موقع فراہم کیا گیا۔

فوٹو: امریکی قونصل خانہ
فوٹو: امریکی قونصل خانہ

اس موقع پر سکندر بخت اور پاکستانی خاتون کرکٹر ایمن انور کے ہمراہ کرکٹ میچ سے لطف اندوزہونے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیئم اوفلینیگن کا کہنا تھا کہ"رمضان کرکٹ میچوں کی نہایت ہی دلچسپ روایت ہے، آج ان مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہی ہوں، ہماری خواہش تھی کہ کرکٹ کے یہ مقابلے سحری تک منعقد کرائے جائیں مگر ایسا نہ ہو سکا، ممکن ہے آئندہ برس یہ ہو پائے۔"

فوٹو: امریکی قونصل خانہ
فوٹو: امریکی قونصل خانہ

اس موقع پر کرکٹ کے نامور مبصر اور سابق کرکٹر سکندر بخت اور کرکٹر ایمن انور نے دونوں ٹیموں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور کھلاڑیوں کو ٹپس دیں بعد ازاں انہوں نے قائم مقام نائب قونصل جنرل ایلزبیتھ سنڈے، شعبہ عوامی سفارتکاری کے عملدار لی مکمینس اور امریکی قونصلیٹ کے دیگر حکام کے ساتھ افطار ڈنر بھی کیا۔

فوٹو: امریکی قونصل خانہ
فوٹو: امریکی قونصل خانہ

واضح رہے کہ امریکا میں بھی کرکٹ کا کھیل تیزی سے مقبول ہورہا ہے، رواں برس  جولائی میں امریکا میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر کے اسٹار حصہ لیں گے جبکہ آئندہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔

مزید خبریں :