Time 20 اپریل ، 2023
پاکستان

پنجاب الیکشن: الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات جاری کرنے کا وقت بڑھا دیا

پنجاب میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کرنے کا وقت آج رات 12 بجے تک بڑھادیا گیا ہے : الیکشن کمیشن/ فوٹو: فائل
پنجاب میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کرنے کا وقت آج رات 12 بجے تک بڑھادیا گیا ہے : الیکشن کمیشن/ فوٹو: فائل

پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلئے انتخابی نشانات جاری کرنے کے وقت میں توسیع کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کرنے کا وقت آج رات 12 بجے تک بڑھادیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق انتخابی امیدواروں کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا وقت بھی رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے  کہ  فیصلے سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنراور تمام ریٹرننگ افسران کو مطلع کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کو مذکورہ وقت تک پارٹی ٹکٹ فراہمی یقینی بنائیں۔

اعلامیہ میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا انتخابی نشان ریٹرننگ افسرسے جاری کروائیں، نشانات کی الاٹمنٹ کا عمل شیڈول کے مطابق آج مکمل کیا جائے۔

مزید خبریں :