Time 20 اپریل ، 2023
پاکستان

صدر نے نگراں حکومتوں کی مدت سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کا خط وزیراعظم کو بھیج دیا

نگراں حکومتیں انتخابات کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کرائی گئیں تھیں: خط/ فوٹو: فائل
 نگراں حکومتیں انتخابات کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کرائی گئیں تھیں: خط/ فوٹو: فائل

صدرمملکت عارف علوی نے دو صوبوں میں نگراں حکومتوں کے 90 دن سے زائد قیام کی قانونی حیثیت پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  فواد چوہدری کا خط وزیر اعظم کو بھیج دیا۔

خط میں صدرمملکت نے وزیرِاعظم سے پی ٹی آئی رہنما  کے اٹھائے ہوئے مسائل پرغور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عبوری حکومتوں نے اپنی مقررہ مدت پوری کر لی ہے۔

صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ آئین میں عبوری سیٹ اپ کی مقررہ مدت کو جاری رکھنے یا توسیع کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

صدر عارف علوی نے مزید لکھا کہ نگراں حکومتیں انتخابات کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کرائی گئیں تھیں۔

مزید خبریں :