Time 20 اپریل ، 2023
پاکستان

عمران خان کا پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا فیصلہ غلط تھا: 35 فیصد پاکستانیوں کی رائے

51 فیصد پاکستانیوں نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ کرانے کی حمایت کردی: آئی پور سروے— فوٹو: فائل
51 فیصد پاکستانیوں نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ کرانے کی حمایت کردی: آئی پور سروے— فوٹو: فائل

35 فیصد پاکستانیوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا فیصلہ غلطی قرار دے دیا جبکہ 16 فیصد پاکستانی چیئرمین پی ٹی آئی کے اس اقدام کے حامی نظر آئے۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ  (آئی پور) نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

51 فیصد پاکستانیوں نے پنجاب اور  کے پی اسمبلی کے انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ کرانے کی حمایت کردی جبکہ 34 فیصد نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات الگ الگ ہونے چاہئیں۔

سروے میں 77 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ سیاسی حالات میں تمام سیاست دانوں اور اداروں کو مل کر ملکی مسائل حل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

اس سوال پر کہ ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے ؟ 49فیصد پاکستانیوں نےموجودہ پی ڈی ایم حکومت جبکہ32فیصد نے عمران خان کی سابقہ حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا۔

مزید خبریں :