پاکستان
Time 20 اپریل ، 2023

سیاست دانوں کے مذاکرات سے کوئی حل نہیں نکلے گا: شیخ رشید

شہباز شریف عدالت کا حکم نہ ماننے پر توہین عدالت میں نااہل ہوں گے  اور الیکشن عدالت کے حکم کے مطابق ہوں گے: سربراہ عوامی مسلم لیگ— فوٹو: فائل
شہباز شریف عدالت کا حکم نہ ماننے پر توہین عدالت میں نااہل ہوں گے اور الیکشن عدالت کے حکم کے مطابق ہوں گے: سربراہ عوامی مسلم لیگ— فوٹو: فائل

عمران خان کے اہم ساتھی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے مذاکرات سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف عدالت کا حکم نہ ماننے پر توہین عدالت میں نااہل ہوں گے  اور الیکشن عدالت کے حکم کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  فوج بھی الیکشن کیلئے سکیورٹی فراہم کردے گی۔

مزید خبریں :